Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی

دسمبر 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں مہنگائی کتنے فیصد کم ہوئی؟
شائع 01 فروری 2024 11:10pm

سال 2024 کا پہلا ماہ بھی مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے بوجھ رہا، دسمبر 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں مہنگائی 1.83 فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری2024 میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری میں شہری علاقوں میں1.81 فیصد اور دیہی علاقوں میں 1.87 فیصد مہنگائی بڑھی۔

اسی طرح جنوری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.23 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 25.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چکن 31.44 فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹر 28.28 فیصد، پیاز 27.87 فیصد اور انڈے 17.22 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق تازہ سبزیاں 8.31 فیصد، مصالحہ جات 7 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے جبکہ ڈرائی فروٹس، مچھلی، تازہ پھل اور دالیں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، جبکہ دال چنا 7.63 فیصد اور چائے 5 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد اور گارمنٹس میں 6.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بجلی 6.45 فیصد مہنگی ہوئی۔

سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 154 فیصد، سگریٹس 98 فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میں گیس کی قیمتوں میں 520 فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران بجلی ٹیرف میں 70 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرائے 41 فیصد بڑھ گئے۔

اسلام آباد

Inflation

Pakistan Bureau of Statistics

food inflation

Pakistan Inflation

Bureau of statistics Pakistan