Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ سے ہنی مون منانے کشمیر جانے والا جوڑا المناک حادثے کا شکار

پولیس نے دروازہ توڑ کر میان بیوی دونوں کو ریسکیو کیا
شائع 01 فروری 2024 07:54pm

وادی نیلم میں کٹن کے مقام ریسٹ ہاؤس کے کمرے میں مبینہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والا نو بیاہتا دولہا احسن زندگی کی بازی ہار گیا، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا نئی نویلی دلہن کو مظفرآباد ریفر کردیا گیا۔

نیلم پولیس کے مطابق ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والے احسن اورحانیہ کٹن کے مقام پر ایک ریسٹ ہاوس میں قیام پذیر تھے صبح دیر تک کمرے کا دروازہ نہ کھلنے پر ریسٹ ہاؤس کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔

گیسٹ ہاؤس کے عملے کی اطلاع پر پولیس نے دروازہ توڑ کر ہنی مون کے لیے آنے والے نوبیاہتا جوڑے کو ریسکیو کیا۔

دولہا ‎ احسن الیاس کو مبینہ طر پر دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ دولہن حانیہ کمپائنڈ ملٹری اسپتال مظفرآباد ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، احسن الیاس کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال نیلم منتقل کردی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر احسن الیاس کی موت کی وجہ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

azad kashmir

sindh

Tando Allahyar

HONEYMOON

vadi neelam

new married couple

rest house