Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات کا اعلان

ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے
شائع 01 فروری 2024 08:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سندھ اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی انتخابات کی وجہ سے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 6 سے 9 فروری تک کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ پشاور کے اسکولوں میں پولنگ اسٹیشز قائم کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ اساتذہ اور عملہ 8 فروری کے انتخابات کی سرگرمیوں میں مصروف ہے، تمام نجی اور سرکاری اسکولز 6 فروری سے 9 فروری تک بند رہے گے۔

اسلام آباد

دوسری جانب الیکشن 2024 کے حوالے سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔**

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا سرکلر جاری کر دیا گیا، عملی طور پر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 3 سے 11 فروری تک بند رہیں گے۔

3 فروری کو ہفتہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا پہلے ہی اعلان ہوچکا ارور ہفتہ اور اتوار کو 10 اور 11 فروری ہونے کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اور سندھ میں بھی اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

educational institutions

Schools

schools closed

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 1 2024