Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنے 2 بچوں کے قاتل چینی نوجوان اور گرل فرینڈ کو سزائے موت

یی کو شادی کیلئے راضی کرنے پر کی خاطر زھانگ نے اپنے بچوں کو پندرہویں منزل سے پھینک دیا تھا
شائع 01 فروری 2024 04:17pm

دو بچوں کو پندرہویں منزل سے پھینک کر ہلاک کرنے کے جرم میں چین میں ایک ”جوڑے“ کو سزائے موت دے دی گئی۔ یہ بچے زھانگ بو کے تھے۔ اس جرم میں اس کی گرل فرینڈ یی چینگ چین بھی شریک تھی۔

چونگ کنگ نامی شہر میں کی گئی اس واردات سے ملک بھر میں لوگ مشتعل ہوئے تھے۔

گلوبل ٹائمز نے بتایا کہ زھانگ بو کی دو سالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کو 2 نومبر 2020 کو قتل کیا گیا۔

زھانگ اور یی کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہوئی اور پھر انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ زھانگ نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ یی نے اسے کئی بار بتایا کہ وہ شادی ضرور کرے گی مگر اس کے بچے نہیں سنبھالے گی۔

زھانگ اور یی نے فروری 2020 میں بچوں کو قتل کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا۔ انہوں نے کئی بار ملاقات میں بھی بچوں کو مارنے کا منصوبہ بنایا اور وی چیٹ نامی مقبول چینی میسیجنگ سروس پر بھی بات کی۔

زھانگ اور یی کو 28 دسمبر 2021 کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

CHINESE COUPLE EXECUTED