Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ میں چور تھانے میں گھس کر قیمتی سامان چرا لے گئے

چور تھانے سے سرکاری سامان چوری کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب
شائع 01 فروری 2024 03:29pm

لاڑکانہ میں پولیس کے تھانے بھی محفوظ نہیں رہے، چور باڈہ تھانے کے مال خانے کی چھت توڑ کر سرکاری اسلحہ اور سامان چوری کرکے لے گئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم چوروں نے باڈہ تھانے میں گھس کر اسلحہ اور قیمتی سامان چوری کیا۔

چور سرکاری پراپرٹی میں شامل دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔

چور تھانے سے سرکاری سامان چوری کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Larkana

Badah police Station