Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالدیپ کے بھارت کو آنکھ دکھانے والے صدر کا پاکستانی وزیراعظم سے رابطہ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
شائع 01 فروری 2024 03:07pm

بھارت کو آنکھ دکھانے والے مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو نے پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے رابطہ کیا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کا باہمی تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

فریقین نے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مالدیپ میں سیاسی استحکام بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے شک کی سُوئی بھارت کی طرف بھی اشارا کر رہی ہے۔

بھارت سے ٹکرانے کی پاداش میں صدر محمد معزو کو بھی مشکل صورتِ حال کا سامنا ہے کیونکہ اپوزیشن نے ان کے مواخذے کی تحریک لانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

چین نواز صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک بہت جلد پارلیمنٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Mohamed Muizzu