Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

نئی مغربی لہر آج (یکم فروری) سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 01 فروری 2024 02:55pm

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے خوشخبری سنا دی ہے، شہر میں 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئی مغربی لہر آج (یکم فروری) سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، کراچی میں جمعہ (2 فروری) کی شب کو بوندا باندی کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری جاری، مری میں سیاحوں کا داخلہ بند، گاڑیاں پھنس گئیں

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

بالاکوٹ اور کاغان میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا

اس کےعلاوہ سندھ کے اندرون شہر جامشورو، دادو، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں 2 سے 3 فروری کو بارش متوقع ہے۔

karachi weather

Karachi Rain