Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنجے دت بھی وسیم اکرم کے مداح نکلے

سوئنگ کے سلطان کی بالی ووڈ اداکار سے ملاقات
شائع 01 فروری 2024 02:36pm
تصویر: وسیم اکرم/انسٹاگرام
تصویر: وسیم اکرم/انسٹاگرام

بالی ووڈ سُپراسٹار سنجے دت کے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کیلئے تعریفی الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ۔

دبئی میں بی ایف آئی سی گولڈ لانچ تقریب میں سنجے اور وسیم اکرم دونوں کو بطورِ مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں سنجے دت کو وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ’وہ ان عظیم ترین کرکٹرزمیں سے ایک ہیں جنہیں میں نے اپنی پوری زندگی میں دیکھا ہے‘۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ دونوں بھائی جیسے ہیں اور ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے ہیں۔

وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکار کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

’سلطان آف سوئنگ‘ کے نام سے مشہور وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ کے ساتھ ساتھ درست لائن اور لینتھ کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی مہارت نے انہیں اپنے کیریئر کے دوران بلے بازوں کے لیے ایک چیلنجنگ حریف بنا دیا۔

لیجنڈری فاسٹ بولر نے 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سوئنگ کے سلطان کو اب زیادہ تر کمنٹیٹر کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے اور وہ اس وقت لیگ میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) کے لئے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

Wasim Akram

Instagram

Viral Video

Indian Actor

lifestyle

Sanjay Dutt

Ex Pakistani Cricketer

Event