Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈائنو ویلی جانے والوں کے لیےخوشگوار سرپرائز

اسلام آباد کا حصہ سمجھی جانے والی ڈائنو ویلی درحقیقت صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہے۔
شائع 01 فروری 2024 02:31pm

اسلام آباد کے رہائشیوں سمیت وہاں کی سیر کو جانے والوں کے لیے ڈائنو ویلی میں کیبل کارایڈونچر کا ایک نیا موقع ہے۔

مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں میں واقع ڈائنو ویلی وہاں جانے والوں کو اپنی بُندئی کے باعث دارالحکومت کے دلفریب نظاروں کا انوکھا تجربہ فراہم کرتی ہے۔

دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اسے اسلام آباد کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم یہ پیر سوہاوہ روڈ پر ہری پورکی حدود میں آتی ہے اور درحقیقت صوبہ خیبرپختونخواہ کا حصہ ہے۔

مقامی افراد کے علاوہ سیروتفریح کی غرض سے جانے والوں کے لیے بھی بڑی خوشخبری یہ ہے کہ یہاں ’کیبل کار‘ بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

ہر عمر کے افراد کیبل کار کی تفریح کی اس بہترین سہولت سے ایک ہزار روہے کا ٹکٹ خرید کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل کراچی کے سفاری پارک میں بھی نومبر 2023 میں شہر کی پہلی زپ لائن کا افتتاح کیا گیا تھا۔

کیبل کار اور زپ لائن جیسے اقدامات پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم انڈسٹری کے فروغ کی نشاندہی کرتے ہیں جو مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو یادگارتجربات فراہم کرتی ہے۔

اسلام آباد

kp

Dino valley

Cable Car