Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمتوں کی آنکھ مچولی جاری، ایک بار پھر مہنگا

عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2060 ڈالر پر پہنچ گیا۔
شائع 01 فروری 2024 02:25pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمتوں کی آںکھ مچولی جاری ہے، ایک دن سستا ہوتا ہے تو ایک دن اچانک سے مہنگا ہوجاتا ہے۔

گزشتہ روز سستا ہونے والا سونا آج مہنگا فروخت ہورہا ہے، آج سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 16 ہزار 3 سو پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے سے ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2060 ڈالر پر پہنچ گیا۔

سونا

bullion rates

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024