Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

14ویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان

پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کرے گا یا نہیں؟ تاحال طے نہ ہوسکا
شائع 01 فروری 2024 11:39am

چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز کے ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کرے گا یا نہیں؟ تاحال طے نہ ہوسکا، وزارت خارجہ سے سیف گیمز کی میزبانی کے بارے میں رہنماٸی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیف گیمز اسٹیٸرینگ کمیٹی کا اہم اجلاس نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ فواد حسن فواد، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈشعیب کھوسو صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عابد قادری، سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمودسمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی اور اس کے انعقاد میں درپیش رکاوٹوں کا جاٸزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ سے رہنمائی لی جائے گی۔

وزارت خارجہ کی سفارشات کو منظوری کیلٸے وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا۔

سیف گیمز میں جنوبی ایشیاٸی ممالک کے پانچ ہزار اتھلیٹس اور آفیشلز نے شرکت کرنی ہے۔ پاکستان مارچ 2024 میں سیف گیمز کی میزبانی کرے گا۔

سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بن جائے گا۔

کورونا کے باعث سیف گیمز 2021 میں پہلی بار اور پھر 2022 میں پی ٹی آٸی دور حکومت میں دوسری بار ری شیڈول کیا گیا تھا۔

saf games pakistan

South Asian Games