بالاکوٹ اور کاغان میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا
24 گھنٹے کے دوران وادی کاغان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
بالاکوٹ اور وادی کاغان میں دو روز سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوگران میں ایک فٹ، سری پائے، ناران اور ملحقہ وادیوں میں تین فٹ تک برف پڑی ہے۔
وادی کمراٹ میں مسافروں سے بھری گاڑی کو برف کے باعث حادثہ
برفباری کے بعد وادی کاغان کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں، جبکہ وادی کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران وادی کاغان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
Kaghan Valley
Balakot
Heavy Snowfall
مقبول ترین
Comments are closed on this story.