Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک: گھر کی چھت پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

خاتون سمیت ایک بچہ زخمی، فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا
اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 01:51pm

ٹانک میں گھر کی چھت پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

گزشتہ رات نامعلوم سمت سے آنے والا مارٹر گولہ عمر اڈا میں گھر پر گر گیا تھا۔

مارٹر گولہ گرنے سے 65 سالہ شخص جاں بحق جبکہ بیوی سمیت 2 زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق لاش اور زخمیوں کو ٹانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پنچایا گیا ہے۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز کی نفری نے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب گھر پر مارٹر گولہ گرنے کے خلاف سینکٹروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لواحقین اور اہل علاقہ نے لاش کو شہر میں کشمیر چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور شہر کی تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

این اے 43 سے امیدوار انجینئر داور کنڈی پی 108 سے امیدوار عثمان بیٹنی اور عبد اللہ ننگیال بھی اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر چوک پہنچ گئے۔

Tank

Mortar