Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہروز سبزواری کی بیٹیوں کی ویڈیو نے دل موہ لیے

شہروزسائرہ سے اپنی بیٹی نورے اورصدف کنول سے بیٹی زاہرہ کی ویڈیوزشیئرکرتے رہتے ہیں
شائع 01 فروری 2024 10:37am
تصویر: شہروز سبزواری/انسٹاگرام
تصویر: شہروز سبزواری/انسٹاگرام

** اداکارہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے بعد ماڈل صدف کنول سے شادی کرنے والے شہروز سبزواری اکثراوقات سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی وجہ سے ’اِن‘ رہتے ہیں۔**

سائرہ سے شہروز کی پہلی بیٹی نورے اورصدف کنول سے اُن کی بیٹی زاہرہ کی ویڈیوز شہروز اکثروبیشتر شیئرکرتے رہتے ہیں اور دونوں بہنوں کے محبت بھرے رشتے کو بھی صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر دونوں بہنوں کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہے۔

یہ ویڈیو شہروز سبزواری نے انسٹاگرام اسٹوری پرشیئر کی جس میں زاہرہ اور نورے کو ایک بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اگست 2019 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی اور پھرطلاق ہو گئی تھی۔ 8 سالہ رفاقت ختم ہونے کے بعد شہروز نے ماڈل صدف کنول سے مئی 2020 میں شادی کر لی تھی۔

صدف ک کو ماضی میں شہروز اورسائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی کی وجہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

تاہم شہروز کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ حلفاً کہتے ہیں کہ ان کی اور سائرہ کی علیحدگی کی وجہ کوئی بھی عورت بشمول ان کی دوسری بیگم صدف کنول یا ان کی پہلی بیگم سے بےوفائی نہیں تھی۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ وہ صدف کنول سے سائرہ یوسف سے علیحدگی کے چار ماہ بعد ملے تھے۔

Viral Video

Pakistani Actress

Pakistani Actor

lifestyle

شخصیات

Sadaf Kanwal

Syra yousuf

showbiz celebrities

sisters

daughter

Instagram Story

Shehroz Sabzwari