Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الزامات کی دُھول چھٹ گئی، شعیب ملک پھر سے بنگلہ دیش جانے کو تیار

سابق کپتان اور آل راؤنڈر تمیم اقبال کی درخواست پر بی پی ایل پھر سے جوائن کریں گے۔
شائع 01 فروری 2024 09:19am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو پھر سے جوائن کریں گے ۔

شعیب ملک گزشتہ ہفتے نجی وجوہات کی بناء پرلیگ چھوڑتے ہوئے ڈھاکا سے دبئی روانی ہوئے تھے ، ان کے اس طرح جانے پر بھارتی میڈیا میں خبریں اڑائی گئیں کہ کرکٹر فکسنگ میں ملوث تھے تاہم بعد ازاں فورچون باریشال اور خود شعیب ملک نے بھی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ فکسنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز باریشال فورچون کے ساتھ شعیب ملک کا کنٹریکٹ منسوخ ہوا۔تاہم باریشال فرنچائز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں۔

اب اطلاعات آئی ہیں کہ شعیب پھر سے بی پی ایل جوائن کریں گے اور ایسا کرنے کے لیے ان سے باریشال کے کپتان تمیم اقبال نے درخواست کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں 2 فروری کو فارچیون باریشال کو جوائن کریں گے اور سلہٹ میں کھلنا ٹائیگرز کیخلاف 3 فروری کو میچ کھیلیں گے۔

تمیم اقبال نے شعیب ملک کو خود ٹیلی فون کرکے بی پی ایل دوبارہ جوائن کرنے کی درخواست کی، رپورٹس کے مطابق کرکٹر نے تمیم کو کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں واپس بلایا جاسکتا ہے۔

cricket

Shoaib Shaheen

bpl

Bangladesh Premier League (BPL)