ایف بی آر نے 7 ماہ میں ہدف سے زیادہ محصولات جمع کر لیے
ہدف سے 35 ارب زائد وصول کیے گئے، ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے سات ماہ میں ہدف سے زیادہ محصولات جمع کر لیے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق رواں مالی سال کے سات ماہ میں 5 ہزار 115 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5 ہزار 150 ارب کے ٹیکس محصولات جمع کئے گئے جو کہ ہدف سے 35 ارب روپے زیادہ ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 3973 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال 1177 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق ماہ جنوری میں 681 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے گئے۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 545 ارب روپے اکٹھے کئے گئے تھے۔
pakistan economy
FBR
Sales Tax
Income Tax
IMF PAKISTAN
مقبول ترین
Comments are closed on this story.