Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان

فیول پرائس کمیٹی نے صرف ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی
شائع 31 جنوری 2024 10:51pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

متحدہ عرب امارات نے فروری 2024 کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

فیول پرائس کمیٹی نے فروری 2024 کے کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا اور یہ درج ذیل ہیں۔

  • سپر 98 پیٹرول کی قیمت جنوری میں 2.82 درہم کے مقابلے میں 2.88 درہم فی لیٹر ہوگی۔

  • خصوصی 95 پیٹرول کی قیمت 2.76 درہم فی لیٹر ہوگی جو گزشتہ ماہ 2.71 درہم تھی۔

  • ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت جنوری میں 2.64 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 2.69 درہم فی لیٹر ہوگی۔

  • ڈیزل گزشتہ ماہ کے 3 درہم کے مقابلے میں 2.99 درہم فی لیٹر چارج کیا جائے گا۔

UAE

OPEC

crude oil

petroleum prices