Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چلتی ٹرین میں سوار ہونے والا شہری مشکل میں پڑ گیا

متاثرہ شخص پھسل کر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا
شائع 31 جنوری 2024 08:28pm
فوٹو۔ اسکرین گریب / سوشل میڈیا
فوٹو۔ اسکرین گریب / سوشل میڈیا

بھارت میں چلتی ٹرین میں سوار ہونے والا شہری مشکل میں پڑ گیا۔ جان تو بچ گئی لیکن زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے وقار آباد ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں ایک شخص پھسل کر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب مسافر نیچے گرا تو ٹرین چل رہی تھی اور کچھ دیر تک ٹرین اس شخص کو رگڑتے ہوئے ساتھ لے گئی۔

اس کے بعد ٹرین کو روکا گیا تو پولیس اور ریلوے اسٹیشن کے عملے نے فرش توڑ کر بڑی جدوجہد کے بعد اس شخص کو باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارت کیخلاف کارروائی کی چین نے حمایت کردی

مالدیپ کو خطے کے چوھدری سے ٹکرانا مہنگا پڑگیا

جس کے بعد زخمی حالت میں متاثرہ شہری کو گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

india

Train Accident

RAILWAY POLICE