Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نویں پوزیشن

پاکستانی ٹیم نے سوئیٹزر لینڈ کو شکست دی
شائع 31 جنوری 2024 07:59pm
فوٹو۔۔ فائل / سوشل میڈیا
فوٹو۔۔ فائل / سوشل میڈیا

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سوئیٹزر لینڈ کو ہرا کر نویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان کو چیلنجرز ٹرافی ایوارڈ کی گئی، کپتان رانا وحید 23 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔

عمان کے شہر مسقط میں ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سویٹرزلینڈ کو ایک کے مقابلے دس گول سے مات دیکر ایونٹ میں نویں پوزیشن اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے زکریا حیات نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ کپتان رانا عبدالوحید، حنان شاہد، ارشد لیاقت نے دو دو جبکہ غضنفر علی نے ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

پی ایس ایل 9: تمام ٹیموں نے اپنے سپلیمنٹری کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

کپتان رانا عبدالوحید نے میگا ایونٹ میں 23 گول کرکے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا، ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان کو چیلنجرز ٹرافی ایوارڈ کی گئی۔

sports

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation