Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شائع 31 جنوری 2024 07:06pm

وفاقی حکومت نے ماہ فروری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر آگئی ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 17 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 258 روپے ہوگئی۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 13 روپے 76 پیسے کا اضافہ کیا گیا جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 552 روپے 29 پیسے مقرر کردی گئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ماہ جنوری میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2538 روپے 53 پیسے مقرر تھی۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ ماہ کیلئے ہوگا۔

economic crisis

Pakistan Inflation

LPG Prices