Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

6 ماہ میں ترسیلات زر، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2024 11:14pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ترسیلات زر، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی، سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں 6.8 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔

ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ایف بی آر محصولات میں چھ ماہ میں 30.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نان ٹیکس آمدنی میں رواں مالی سال 116.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال برآمدات میں 7.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 1.1 ارب ڈالر بڑھیں۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71.1 فیصد کی کمی ہوئی،،اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال مالی خسارے میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا، مالی خسارہ 1683 ارب روپے سے بڑھ کر 2408 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پرائمری بیلنس میں 103.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چھ ماہ میں مہنگائی 25 فیصد سے بڑھ کر 28.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

pakistan economy

remittances

Pakistan Inflation

Dr Shamshad Akhtar