Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھ میں کلیئرنس آپریشن میں 21 دہشت گرد ہلاک، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

آپریشن کے دوران آج مزید 12 دہشتگرد ہلاک جبکہ مارے گئے دہشتگردوں کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2024 10:47pm
تصویر: ایکس/ جان اچکزئی
تصویر: ایکس/ جان اچکزئی

بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

بلوچستان کے علاقے مچ میں دہشت گردوں کے خلاف 30 جنوری کو کیے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد آج سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد مارگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے کلئیرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملوں کو ناکام بنایا تھا جس کے نتیجے میں کچھ دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے اور عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، پاک فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کر تا ہے۔

”مچھ“ حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

اس سے قبل بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِعام پر آگئیں۔

مچھ حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی، اس حملے میں 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 3 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تصاویر میں دہشت گردوں کو مختلف جگہوں پرچھپتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مچھ حملے میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے اس حملے کو ناکام بنایا گیا، لاپتہ افرادکا راگ الاپنے والے ملک دشمن عناصر اگر اس وقت اپنی آنکھوں سے بغض کی پٹی اتارکردیکھیں تو مچھ حملے میں مارے جانے والے بہت سے دہشتگرد حقیقت میں لاپتہ افراد ہیں۔

مزید پڑھیں

مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے 3 منظم حملے ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک

مچھ حملہ: ’لاپتہ افراد کی تازہ فہرست‘

پہلےبھی کئی دفعہ دہشت گردانہ حملوں میں اِسی طرح کے لا پتہ افراد کے شامل ہونے کے ثبوت منظرِعام پرآچکے ہیں، یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ بھارت را کو استعمال کرتے ہُوئے پاکستان میں مسلسل بد امنی پھیلا رہا ہے۔

را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل علیحدگی پسند عسکری گروپ بی ایل اے نے مچھ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے کیے تھے، جس کے بعد فورسز نے آپریشن کیا تو دہشت گردوں سے مقابلے میں میں چار جوان، دو شہری اور ایک ایس ایچ او شہید ہوئے۔

بلوچستان

security forces operation

Terrorists killed

Mach Attack