Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بشریٰ بی بی نے وفا کی نئی تاریخ لکھی ہے‘

جیل میں کھڑے ہونے کے لئے بھی ہمارے وکیلوں کے پاس جگہ نہیں، شعیب شاہین
شائع 31 جنوری 2024 03:48pm

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ آج اور کل جس طرح کا ظلم کیا گیا وہ دنیا نے دیکھا ہے، ظلم کی داستان دنیا کے لئے پاکستان کی مثال بن گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ جیل میں 342 کے لئے ہمارے وکیلوں کو نہیں سنا گیا، جیل میں کھڑے ہونے کے لئے بھی ہمارے وکیلوں کے پاس جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری سے قبل جو بھی کیا گیا وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ، یہ دو ہزار جوبیس میں ملک کی جڑیں تباہ کر رہے ہیں، آئین اور قانون کی پامالی کی جارہی ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہماری عوام معاشی عدم استحکام کی وجہ سے پریشان ہے، ہم سے بلا چھینتے اور ناانصافی کرتے وقت آپ کو شرم نہیں آئی۔

’بشری بی بی نے وفا کی نئی تاریخ لکھی ہے‘

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں کہا ہے آپ الیکشن کروالیں، پولیس والے کہہ رہے ہیں آرڈر ہے روکنے کا۔

بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کالے پردوں کے پیچھے مت بیٹھے، الیکشن ایکٹ 2017 میں لکھا ہوا ہے الیکشن کروانے ہیں، ہمیں پشاور میں انتخابات کرانے کی اجازت مل گئی تھی، راستہ روکنے کا ابھی تک سمجھ نہیں آرہا۔

بابر اعوان نے کہا کہ بانی چیئرمین کو آج صرف حاضری کیلئے بلایا اور کہا کہ بیان دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ہیں امید ختم نہیں ہوگی، آج بشری بی بی نے وفا کی نئی تاریخ لکھی ہے، بشری بی بی نے خود جا کر گرفتاری دی ہے۔

Babar Awan

Shoaib Shaheen

Imran Khan Bushra Bibi Convicted

Toshakhana NAB reference