Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ: بجلی بندش کیخلاف زمینداروں کا احتجاج، فورسز کا لاٹھی چارج

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔
شائع 31 جنوری 2024 02:13pm

مستونگ میں بجلی کی لوڈشڈنگ اور بندش کے خلاف زمینداروں نے کھڈکوچہ تحصیل کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔

مستونگ میں گزشتہ پندرہ دنوں سے کیسکو نے زرعی فیڈرز کی بجلی منقطع کی ہوئی ہے۔

زمینداروں کا کہنا ہے کہ بجلی بندش سے ہماری زراعت تباہ ہوگئی ہے۔

احتجاج کے دوران روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، زمینداروں کے دھرنے اور احتجاج پر فورسز نے لاٹھی چارج کیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔

protest

Mastung

Loadshedding