Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کیس میں پچھلی سزا کالعدم ہونے کے باوجود اب دوبارہ سزا کیوں سنائی گئی

شاہنواز رانجھا کی جانب سے خوشی کا اظہار کس حد تک درست
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2024 01:58pm

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے، ساتھ ہی دونوں کو نااہل کرتے ہوئے مجموعی طور پر ایک ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کے بعد ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کہا تھا کہ میں عمران احمد نیازی کومنطقی انجام تک پہنچا کے چھوڑوں گا۔‘

تاہم، جس ریفرنس میں آج سنائی گئی اس میں شاہنواز رانجھا شکایت کنندہ تھے ہی نہیں۔

آج کس ریفرنس میں سزا ہوئی

توشہ خانہ کیس کی ابتدا اس وقت ہوئی جب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن نواز رانجھا نے عمران خان کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

گذشتہ سال اگست کے دوران ایک ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو خریدے گئے سرکاری تحائف سے ہونے والی آمدن اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔

مگر آج جس مقدمے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید کی سزا سنائی گئی وہ گذشتہ برس قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کی نتیجے میں دی گئی، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر غیر ملکی شخصیات سے ملنے والے تحائف کو مالیت سے کم قیمت پر خریدنے کا الزام تھا۔

toshakhana reference

mohsin shahnawaz ranjha

Imran Khan Bushra Bibi Convicted

Toshakhana NAB reference

Imran Khan sentencing