Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

بیوروکریٹ اہلیہ کو قتل کرنے والے کا بھید ’واشنگ مشین‘ نے کھول دیا

ملزم نے قتل کو طبعی رنگ دینے کی کوشش کی تھی
شائع 31 جنوری 2024 01:26pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

بھارت میں بیوروکریٹ اہلیہ کو قتل کرنے والا بیروزگار شخص ’واشنگ مشین‘ کے باعث پکڑا گیآ۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش میں یش آیا جہاں ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی موت کو طبعی رنگ دینے کی کوشش کی تاہم واشنگ مشین نے بھید کھول دیا۔

ملزم نے پولیس کے ساتھ بھی غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پریشان تھا کیونکہ اس کی اہلیہ نیشا نیپت شاہپورہ میں سب ڈویژنل میجسٹریٹ کے طور پر تعینات تھی لیکن اس نے اپنی سروس بُک ، انشورنس اور بینک اکاؤٹ میں میراذکرنہیں کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشا نیپت اور منیش شرما نے 2020 میں شادی کی تھی جس میں خاندان والے شریک نہیں ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد شوہر لاش کو اسپتال لے گیا جہاں بتایا گیا کہ خاتون دم توڑ چکی ہیں۔ پولیس کے پہنچنے پر منیش نے بتایا کہ اہلیہ کو گردوں کی بیماری لاحق تھی،تاہم نیشا کی بہن نیلما نیپت نے بہنوئی پر شک کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی پیسوں کے حصول کے لیے میری بہن پر تشدد کرتا رہا ہے۔میری بہن کو کوئی بیماری نہیں تھی، شوہر نے یقیناً اس کے ساتھ کچھ کیا ہے اور ملازم کوبھی کمرے میں نہیں جانے دیا۔

پولیس نے مزید پوچھ گچھ کی تو ملزم نے کہا کہ اہلیہ نے روزہ رکھا ہوا تھا، رات کے وقت الٹیاں کیں جس پر دوا دی تاہم وہ صبح اٹھ نہ سکیں، ا10 بجے ملازمہ کے آنے کے بعد میں ان کے کمرے میں گیا اور پھر گھر سے باہر چلا گیا، دو بجے لوٹا تو وہ تب بھی سوئی ہوئی تھیں، جس پر جگانے کی کوشش کے بعد ڈاکٹر کو فون کیا اور اسپتال لے آیا۔

چیک کرنے پر خاتون کے منہ اور ناک میں خون کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پراس کا پوسٹمارٹم کروایا گیا۔

پولیس ٹیم ملزم کے گھر پہنچی تو انہیں تکیہ اور بیٹ شیٹ ملی جس کو دھویا گیا تھا تاہم خون کے دھبے پوری طرح سے مٹ نہیں پائے تھے ثبوت مٹانے کی کوشش کرنے والے منیش نے خاتون کو تکیے سے سانس بند کرکے مارا، اس کے خون آلود پڑے واشنگ مشین میں دھوڈالے، پولیس کو واشنگ مشین سے تکیہ اور بیڈ شیٹ ملی جس سے کیس حل کرنے میں بہت مدد ملی۔

بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی بتایا گیا کہ موت سانس بند ہونے سے ہوئی ہے، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

india

washing machine

man killed Bureaucrat Wife