Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

حساس معلومات لیک کرنے میں سرکاری دفتر کا سابق ملازم کو گرفتار

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری
شائع 31 جنوری 2024 12:46pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حساس معلومات لیک کرنے میں ملوث نیشنل سیونگ آفس کے سابق ملازم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیشنل سیونگ آفس کے سابق ملازم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم مذموم مقاصد کے حصول کے لیے شہریوں کا ویریسز ڈیٹا لیک کرنے میں ملوث پایا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

FIA

National Savings Office

Confidential Information Leak