Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

اسٹیل کے برتنوں سے لیکر فریج ، اوون تک کے داغ چٹکی میں دورکریں

صفائی کے لیے جادوئی اسپرے صرف 2 اشیاء کی مدد سے تیار کیا جاسکتا ہے
شائع 31 جنوری 2024 03:20pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

کچن گھر کا ایک ایسا گوشہ ہے جس کی صفائی ناگزیر ہے، کیونکہ اگر کچن صاف نہ ہو تو یہ خواتین کے سگھڑاپے پر سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔

کچن میں موجود اسٹین لیس اسٹیل کے برتنوں پر موجود داغ دھبے نہ صرف ان کی ظاہری شکل کو خراب کرتے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کی طبیعت پر بھی گراں گزرتے ہیں۔

خواتین کچن میں موجود اوون، مائکروویو اور فریج سے ان فنگر پرنٹس اور دھبوں کو دور کرنے کیلئے مہنگے کلینرز منگواتی ہیں۔

لیکن گھر میں موجود دو اجزا نہ صرف ان کے پیسے بچاسکتے ہیں بلکہ چمک کو بھی دیرپا رہنے دیتے ہیں۔

یہ اسپرے بنانے کیلئے ایک سپرے بوتل میں زیتون کا تیل اور سرکہ برابر مقدار میں مکس کریں۔ اپنے اوون پر اس کو اسپرے کریں اور صاف کپڑے کی مدد سے اس کو صاف کریں۔

یہ اسپرے تقریباً سارے ہی اسٹینلیس اسٹیل کے آلات پر کام کرے گا۔

یہ مائکروویو، اوون، چولہے، ڈش واشر، ریفریجریٹر اور یہاں تک کہ گرلز کو بھی صاف کرسکتا ہے۔

Women

lifestyle

spray

kitchen hacks

Hacks

cleaning hacks

Vinegar

Olive OIl