Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اہلکارجس کی آواز پر کوے کھنچے چلے آتے ہیں

اداکار احسن خان کی شیئر کی جانے والی ویڈیو پر تعریفی اور دلچسپ تبصرے
شائع 31 جنوری 2024 01:01pm
تصویر: آج ڈیجیٹل
تصویر: آج ڈیجیٹل

سوشل میڈیا کے سبب آئے دن کچھ نہ کچھ نیا اور منفرد دیکھنے کو ملتا ہی رہتا ہے جس سے دیکھنے والوں کی تفریح طبع کا بھی سامان ہوجاتا ہے۔

ایسی ہی ایک منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پولیس اہلکار کی آواز پر کووں کو فوراً آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو پاکستانی اداکار احسن خان نے شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکارکووں کو پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں تو پہلے احسن خان نے صاف آسمان دِکھایا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آسمان پر کوئی کوا اڑ نہیں رہا اور نہ ہی وہ درختوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس کے بعد جب اہلکار کی جانب سے منہ سے آوازیں نکالنے پر کچھ ہی دیرمیں آسمان بڑی تعداد میں کوؤں سے بھر جاتا ہے۔

احسن خان نے ویڈیو میں کووں کی تعداد کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔

پولیس اہلکار کے مطابق اسے کووں سے باتیں کرنے کا شوق ہے۔

صارفین نے اس ویڈیو سے محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

lifestyle

ahsan khan

Security Guard

Video Viral

Crow