Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’یہ خُدا کا حکم تھا‘ ، پادری اور اہلیہ نے لاکھوں ڈالرزکرپٹو کرانسی فراڈ کر ڈالا

'ہوسکتا ہے خُدا کی بات سمجھنے میں مجھ سے غلطی ہوئی ہو' گرفتاری کے بعد بیان
شائع 31 جنوری 2024 12:17pm
تصویر: دی نیو یارک ٹائمز
تصویر: دی نیو یارک ٹائمز

امریکی پادری کو اہلیہ سمیت لاکھوں ڈالرز مالیت کے کرپٹوکرنسی فراڈ میں ملوث ہونے کے سبب گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کولوراڈو پادری ایلی ریگالڈو نے اہلیہ کے ہمراہ کرپٹو کوائن کی تشہیر کے ذریعے اپنے ہی رچ کے پیروکاروں کے ساتھ یہ فراڈ کیا۔

تقریباً 32 لاکھ ڈالرز مالیت کے کرپٹوکرنسی فراڈ کرنے والے پادری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ انہوں نے خدا کے کہنے پرسرانجام دیا ہے۔

ایلی ریگالڈو نے اس مقصد کیلئے کریپٹو کرنسی پلیٹ فارم شروع کیا، پیسوں کا جھانسہ دیتے ہوئے لوگوں کو اس میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔

انہوں نے لوگوں کو یہ کہہ کر اس جانب متوجہ کیا کہ، ’خدا کی طرف سے یہ حکم آیا ہے‘ ، دونوں ملزمان زیرِحراست ہیں اور دونوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

کولوراڈو ڈویژن سیکیورٹیز ک اس حوالے سے کہنا ہے کہ جوڑے نے INDXcoin کا استعمال کیا ہے۔

ریگالڈو نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سارا کام خدا کا تھا لیکن ہوسکتا ہے کہ خدا کی بات سمجھنے میں مجھ سے غلطی ہوئی ہو‘۔

ریگالڈو نے کہا کہ ’پہلے میں نے خدا سے کہا کہ میں یہ نہیں کرنا چاہتا، میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے کرنا ہے اور مجھے اس شعبے میں کوئی تجربہ بھی نہیں‘۔

United States

America

lifestyle

ARRESTS

Pastor

Crypto Scam