Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کیس: سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ہائر فورم پر ریلیف مل جائے گا، احسن اقبال

سزائیں قانون کے مطابق ہیں، احسن اقبال
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2024 02:08pm
Petition for Fair Trial is a demand program of Imran Khan: Ahsan Iqbal - Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’سزائیں قانون کے مطابق ہیں‘۔

آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اگر سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ’ہائر فورم پر انہیں ریلیف مل جائے گا‘۔

عمران خان کے 342 کا بیان ریکارڈ نہ کرانے پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ان کا طریقہ رہا ہے تاکہ قانونی عمل کو تاخیر کا شکار کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ فیئر ٹرائل کی درخواست بانی پی ٹی آئی کا فرمائشی پروگرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالتوں میں 200 کے قریب پیشیاں دی ہیں، ہم نے کبھی عدالتوں میں جاکر ہنگامہ نہیں کیا، ہم نے ہمیشہ سزاؤں کیخلاف بھی قانونی طریقہ کار اپنایا، ہم نے عدالتوں میں ہی اپنا دفاع کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سزاؤں پر ردعمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست کو داغدار کیا، اپنا دور دوسروں کو چور ، چور کہنے پر لگایا، آج سامنے آرہا ہے کہ اصل چور اور جھوٹے کون تھے۔

جبکہ عطاء اللہ تارڑ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے، احتساب کا عمل آگے بڑھا ہے۔

toshakhana reference

tosha khana case

Imran Khan Bushra Bibi Convicted