Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بڑی بیماریوں سے بچنے کیلئے ان 2 مصالحوں سے کولیسٹرول گھٹائیں

بڑھتا کولیسٹرول انسان کی مجموعی صحت پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے
شائع 31 جنوری 2024 12:00pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

آج کل ہر عمر کے فرد میں کولیسٹرول کے بڑھنے کا مسئلہ عام ہو چکا ہے، جو انسان کی مجموعی صحت پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 39 فیصد بالغ افراد کولیسٹرول سے منسلک مسائل کا شکار ہیں۔ غیر صحتمند طرزِ زندگی، سیچوریٹڈ فیٹس سے بنی غذائیں اور شکر کی زیادہ مقدارکولیسٹرول کے مسائل کی وجہ بنتے ہیں۔

کولیسٹرول دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی بڑھا سکتا ہے۔ طرزِ زندگی میں تبدیلیاں جیسے باقاعدگی سے ورزش اور صحت مند غذاؤں کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لیک کچن میں کھانوں میں استعمال ہونے والے عام مصالحے بھی اس میں خاصا کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

میتھی دانہ اور دارچینی کولیسٹرول کو منظم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

میتھی میں موجود حل پذیر فائبرکولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ دار چینی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو دل کی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کس طرح استعمال کریں؟

ہائی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے میتھی اور دارچینی کی چائے یا اس کا پانی پینا فائدہ مند ہے۔

دار چینی اور میتھی کا پانی تیار کرنے کے لیے روزانہ شام کو ایک چائے کا چمچ میتھی کے بیج پانی میں بھگو دیں۔ صبح اسے اچھی طرح ابالیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر شامل کریں۔

اچھی طرح ابالنے کے بعد چھان کر چائے کی طرح پی لیں۔ مٹھاس کے لئے ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرسکتے ہیں۔

صحت

lifestyle

Tea

Benefits

cholestrol

health benefits

cinamon

Fenugreek