Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا نے ایچ ون بی ویزا کے لیے نئی شرائط متعارف کرا دیں

29 جنوری سے یکم اپریل تک پائلٹ پروگرام کے تحت ٹیک پروفیشنلز کوخصوصی فائدہ پہنچے گا
شائع 31 جنوری 2024 09:59am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے ایچ 1 بی فارن ورک ویزا کی تجدید کے لیے ایک پائلٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے ہزاروں بھارتی ٹیک پروفیشنلز کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

ایچ 1 بی ویزا ایک نان امیگرنٹ ویزا ہے جو امریکی کمپنیوں کو خصوصی شعبوں میں غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے، اس کے لیے تکنیکی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنیاں ہر سال بھارت اور چین جیسے ممالک سے ہزاروں ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اس ویزہ پر انحصار کرتی ہیں۔

29 جنوری کو شروع ہونے والا پائلٹ تجدید پروگرام یکم اپریل تک جاری رہے گا۔ اس کے تحت ایچ ون بی ویزا ہولڈرز جنہیں اپنے ویزے کی تجدید کی ضرورت ہے، وہ عارضی طور پر بیرون ملک سفر سے قبل امریکا میں اپنے ویزے کی تجدید کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے اعلان گزشتہ سال جون میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سرکاری دورہ امریکا کے دوران کیا گیا تھا۔

پیر کے روز ایک بیان میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ پائلٹ پروگرام 29 جنوری 2024 سے یکم اپریل 2024 تک درخواستیں قبول کرے گا۔

تقریبا دو دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ محدود تعداد میں ایچ ون بی غیر تارکین وطن امریکا کے اندر سے اپنے ویزوں کی تجدید کرسکیں گے۔

کویت میں نئے ویزا قوانین سے پاکستان سمیت 7 ممالک کے لوگوں کیلئے مشکلات

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروگرام رضاکارانہ ہے اور یہ ہر ہفتے تقریبا 4,000 درخواستوں کی اجازت دے گا، جن میں سے 2،000 درخواست دہندگان کے لیے ہیں جن کے پہلے ایچ -1 بی ویزا کینیڈا کے سفارتی مشنوں نے جاری کیے تھے، اور مزید 2،000 ایسے درخواست دہندگان کے لئے جن کے پہلے ایچ -1 بی ویزا بھارت میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی طرف سے جاری کیے گئے تھے۔

درخواستیں 29 جنوری، 5 فروری، 12 فروری، 19 فروری اور 26 فروری کو جاری کی جائیں گی۔

خواہشمند مندرجہ بالا مخصوص تاریخوں کے دوران صرف لنک کردہ پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکیں گے ۔

درخواست دہندگان جو ایک درخواست کی تاریخ پر درخواست دینے سے قاصر ہیں وہ داخلے کی مدت کے دوران بقیہ درخواست کی تاریخوں میں سے کسی پر بھی دوبارہ درخواست دینے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ یہ مدت اس وقت ختم ہوجائے گی جب یکم اپریل تک یا اس سے پہلے تمام درخواستیں پوری ہوجائیں گی۔

محکمہ خارجہ کو درخواست دہندہ کا پاسپورٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات موصول ہونے کی تاریخ سے دیگر پروسیسنگ تک چھ سے آٹھ ہفتے کا وقت لگے گا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام درخواستوں کو پہلے موصول اور پہلے کارروائی کی بنیاد پر نمٹا جائے گا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق وہ افراد جو پائلٹ پروگرام میں شرکت کی شرائط پر پورا نہیں اترتے یا جو پائلٹ پروگرام میں حصہ نہ لینے کا انتخاب کرتے ہیں، وہ بیرون ملک امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں ویزا کی تجدید کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

US visa

H 1B visa