Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت کاروبار کے باوجود انڈیکس 62 ہزار سے نیچے

100انڈیکس 61 ہزار 979 پوائنٹس پر بند ہوا
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2024 04:46pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کے باوجود 100 انڈیکس 62 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اضافے کے بعد 100انڈیکس 61 ہزار 979 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بدھ کو دوران ٹریڈنگ ایک وقت میں 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 62 ہزار 500 پوائنٹس پر آگیا تھا لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اپنی یہ سطح برقرار نہ رکھ سکا اور 62 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، کیونکہ 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح سے نیچے چلا گیا تھا۔

اس سے قبل پیر کو سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 15 ارب اور 76 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)