Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلیکا ادویات کے علاوہ آپ کے برتنوں کے لیے بھی مفید ہے

عموماً سلیکا کے پیکٹس کو پھینک دیا جاتا ہے لیکن یہ خواتین کیلئے بہت مددگار ثابت پوسکتا ہے
شائع 31 جنوری 2024 09:36am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

دواؤں کی بوتلوں میں پایا جانے والا چھوٹے سے پیکٹ میں بند سیلیکا انہیں نمی سے بچانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ کچن میں بھی فائدہ دے سکتا ہے۔

عموماً سیلیکا کے ان پیکٹس کو پھینک دیا جاتا ہے لیکن یہ پیکٹس کئی کاموں کیلئے استعمال میں لائے جاسکتے ہیں۔خصوصاً خواتین ان سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔

چھٹے چھوٹے موتیوں جیسے سیلیکا کے پیکٹ عام طور پر نمی جذب کرنے کے لیے نئے خریدے گئے سامان میں رکھے جاتے ہیں۔

خواتین کے لیے اس کا ایک آسان استعمال یہ ہے کہ جب برتنوں کو دھویا جاتا ہے تو وہ مکمل خشک نہیں ہوتے لیکن نعض اوقات جگہ کی کمی کی وجہ سے انہیں کچھ دیر بعد ہی درازوں یا کیبینٹس میں رکھنا پڑتا ہے۔

اس نمی کو ختم کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ ایسی جگہوں پر سیلیکا کے پیکٹس کو لازمی رکھیں۔

پیکٹس برتنوں سے پانی کے دھبوں کو دور رکھنے میں خاصا کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

سلیکا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ زہریلا ہوتا ہے لیکن یاد رکھیں کہ یہ یہ زہریلے نہیں ہوتے ہیں لیکن یہ حلق میں پھنس سکتے ہیں جس سے دم گھٹنے لگ جاتا ہے۔

اس لیے ان پیکٹس کو چھوٹے بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا چاہیئے۔

Women

lifestyle

kitchen hacks

Hacks

Washing Dishes

Moisture

Silica Gel