ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 19 افراد جاں بحق
میکسیکو میں ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے، حادثے میں مسافر بس جل کر خاک ہوگئی۔
بس مغربی ریاست جالیسکو کے شہر گوڈالاجارا سے سینالووا کے لاس موچیس جا رہی تھی۔
سینالوا ریاست کی اٹارنی جنرل سارہ کوئنونیز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا، ’انیس بے جان لاشوں کی گنتی کی جا چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ باقیات کی شناخت میں وقت لگے گا‘۔
سینالوا میں شہری تحفظ کے ڈائریکٹر رائے ناورریٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، جو ٹرک سے جا ٹکرائی۔
میکسیکو میں حالیہ برسوں کے بدترین حادثات میں سے ایک میں، کم از کم 29 افراد جولائی 2023 میں اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک مسافر بس ایک پہاڑی سڑک سے بے قابو ہو کر جنوبی ریاست اوکساکا میں کھائی میں جاگری۔
امریکہ ہجرت کے لیے خطرناک سفر کرنے والے تارکین وطن کی اموات کی سب سے بڑی وجہ سڑک کے حادثات ہیں۔
Comments are closed on this story.