Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سیاحتی علاقے برف کی لپیٹ میں، بلوچستان میں موسلا دھار بارش کا امکان

بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2024 10:49am

ملک کے بالائی علاقے مغربی ہواؤں کے زیراثر ہیں، گلگت بلتستان، ناران کاغان، گلیات، مری اور سوات میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش ہوگی۔

دو اور تین فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آج سے مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں دھند چھائی رہے گی، جبکہ اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ درمیانی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری نے ماحول محسور کن بنا دیا، وادی نے سفید چادر اوڑھ لی، بدلتے موسم کے ساتھ سیاح بھی وادی کا رخ کر رہے ہیں۔

وادی تیراہ کی قدرتی خوبصورتی اور دلفریب نظارے پوری دنیا میں مشہور ہیں، بدلتے موسم کے ساتھ سیاح بھی وادی کا رخ کر رہے ہیں، سیاحت کے حوالے سے وادی تیراہ سیاحوں کا مرکز بن رہا ہے۔

Murree

Swat

snowfall

rainy weather

Heavy Snowfall

Punjab weather

KPK Weather

Balochistan Weather

Islamabad Weather