Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

آسٹریلیا کو 3 کے مقابلے میں 11 گول، کپتان عبدالوحید اشرف نے 5 گول کیے
شائع 30 جنوری 2024 10:49pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے 9 ویں تا 12 ویں رینکنگ پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا کو تین کے مقابلے میں گیارہ گول سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان عبدالوحید اشرف نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول کیے۔

غضنفر علی اور زکریا حیات نے 2 ،2 جبکہ مرتضی یعقوب اور ارشد لیاقت نے ایک، ایک گول کیا۔

پاکستان ایونٹ میں 9 ویں اور 10ویں پوزیشن کا میچ 31 جنوری کو کھیلے گا۔