Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار، بیشتر شاہراؤں پر پانی جمع

کراچی میں 2 سے 3 فروری تک بارش کا امکان
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 11:40pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 سے 3 فروری تک بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں گرومندر، صدر، ٹاور، گارڈن اور ملحقہ علاقوں میں بونداباندی جاری ہے، اورنگی ٹاؤن، ساٹ ایریا اور بلدیہ میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر، سپرہائی وے، شارع فیصل، ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی ہلکی بارش جاری ہے جبکہ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی اور نارتھ کراچی میں بونداباندی جاری ہے۔

بارش کے باعث بیشتر شاہراؤں پر پانی جمع ہوگیا، پھسلن کی وجہ کئی موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 2 اور 3 فروری کو مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔

اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بھی ہونے والی ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی تھی۔

Cold Weather

karachi

Rain

Karachi Rain

weather

rainy weather