Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کرپشن زدہ ممالک میں افغانستان کی درجہ بندی پاکستان سے خراب لیکن طالبان نے پوزیشن اچھی قرار دیدی

افغانستان کرپشن فائٹنگ انڈیکس میں 162 ویں نمبر پر آگیا
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 11:11pm

کرپشن زدہ ممالک میں افغانستان کی درجہ بندی پاکستان سے بھی خراب ہے۔ تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عالمی شفافیت کے حساب سے افغانستان 162 ویں نمبر پر ہے جو کہ ایک اچھی پوزیشن ہے

انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی آرگنائزیشن کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، 2023 کے لیے کرپشن فائٹنگ انڈیکس میں صرف 20 پوائنٹس کے کم اسکور کے ساتھ 162 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ پچھلے برس کے مقابلے میں افغانستان کے اسکور میں چار درجے کی تنزلی ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہاں کرپشن بڑھی ہے۔

2022 میں افغانستان 180 ممالک میں 150 ویں نمبر پر تھا۔

اس کے مقابلے میں پاکستان کا اسکور 29 ہے جب کہ رینکنگ 133 ہے۔

افغانستان کی ریکنگ کے حوالے سے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ٹوئٹ کیا ہے۔

جس میں ان کا کہنا ہے کہ افغانستان بدعنوانی سے پاک ملک ہے اور عالمی شفافیت کے حساب سے افغانستان 162 ویں نمبر پر ہے جو کہ ایک اچھی پوزیشن ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی لکھا کہ افغانستان کا اسکور چار درجے کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ افغانستان میں کرپشن بڑھی ہے بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ دوسرے ممالک میں کرپشن کم ہوگئی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل ہر بر کرپشن کے تاثر کا انڈیکس جاری کرتی ہے جس میں مختلف ممالک کی رینکنگ اور اسکور دیا جاتا ہے۔ 2023 میں کرپٹ ترین ممالک میں لیبیا، وینزویلا، صومالیہ، جنوبی سوڈان جیسے ممالک کو شمار کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر میں خانہ جنگ کی صورت حال ہے۔

afghanistan

corruption

afghan taliban