Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس، پارٹی اور کارکنان کیخلاف سازش کا الزام

خرم شیر زمان 3 تلوار پر ریلی نکالنے پر برہم، پی ٹی آئی امیدواروں کو شوکازنوٹس جاری
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 09:03pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالجلیل خان مروت نے صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس میں ان پر پارٹی اور کارکنان کے خلاف سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر اس وقت جیل میں ہیں، جنرل سیکریٹری سندھ اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سندھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ اپنی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس لیے بحیثیت ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ 28 جنوری 2024 کے واقعہ پر آپ سے وضاحت طلب کی جائے، جس سے پارٹی کی کراچی میں جاری الیکشن مہم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا اور واٹس اپ گروپس میں اس کو ایک سازش قرار دیا جارہا ہے۔

شوکاز نوٹس میں خرم شرم زمان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ 28 جنوری بروز اتوار آپ نے کراچی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کو اپنے حلقہ این اے 241 تین تلوار کے مقام پر ریلی کے لیے اکٹھا کیا لیکن سامنے آکر آپ نے قیادت کیوں نہیں کی؟

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خرم شیر زمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام کا غلط استعمال کیا کہ ’بانی چیئرمین عمران خان کا حکم ہے تمام امیدوار کسی ایک جگہ پر ریلی نکالیں۔

خرم شیر زمان پر پارٹی رہنماؤں کو غلط احکامات دینے کا الزام

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کا جذباتی استحصال کرتے ہوئے غلط احکامات دیے گئے کیونکہ جو بات کور کمیٹی کے ذریعے پہنچی ہے وہ یہ ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان نے اپنے اپنے حلقوں میں ریلیاں نکالنے کا کہا تھا جبکہ خرم شیر زمان نے ناخوشگوار واقعے کے لیے ماحول فراہم کیا’۔

شوکاز نوٹس کے مطابق خرم شیر زمان کا یہ فیصلہ کراچی کے تقریباً تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران اور پارٹی کے عہدیدارن اور تقریباَ 4500 کارکنان کے خلاف ایف آئی آر کا سبب بنا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

نوٹس میں یہ وضاحت بھی مانگی گئی ہے کہ خرم شیر زمان کے مطابق یہ فیصلہ ضلعی صدور کی مشاورت سے کیا گیا جبکہ صدور مختلف واٹس ایپ گروپس میں اس تین تلوار پر ریلی کے فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ’وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں صرف احکامات دیے گئے تھے مشورہ نہیں کیا گیا تھا‘-

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے 22 قومی اور 46 صوبائی حلقوں کی انتخابی مہم کو خراب کرنے پر پارٹی کے لوگوں پر مقدمات اور اپنی بلائی ہوئی ریلی کی باقاعدہ قیادت نہ کرنے پر سازش کا احتمال ہے۔

خرم شیر زمان کو 3 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت

خرم شیر زمان کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹس ملنے کے 3 روز میں اس کا جواب دیا جائے۔ ’پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کا نام غلط استعمال کرنے اور کراچی کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے پر ضابطہ کی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے‘۔

سزا کے طور پر خرم شیر زمان سے وضاحت طلب کر رہے ہیں، عبدالجلیل مروت

ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف سندھ عبدالجلیل خان مروت نے وی نیوز کو اس شوکاز نوٹس کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں سے ممتاز ہمارا یہی عمل بناتا ہے، جب بھی کسی ادارے میں سزا و جزا کا عمل نہیں ہوگا وہ آگے نہیں بڑھ سکتا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سزا کے طور پر خرم شیر زمان سے جواب طلب کر رہے ہیں۔

خرم شیر زمان 3 تلوار پر ریلی نکالنے پر برہم، پی ٹی آئی امیدواروں کو شوکازنوٹس جاری

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان 3 تلوار پر ریلی نکالنے پر برہم ہوگئے۔

خرم شیرزمان نے پی ٹی آئی امیدواروں کو شوکازنوٹس جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر اس کو ایک سازش قرار دیا جارہا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام کو غلط طریقے سے استعمال کیا گیا، اس نوٹس کے ملنے کے 3 روز میں جواب دیا جائے۔

pti

karachi

khurram sher zaman

pti leaders

Show cause notice

3 talwar rally