Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپیہ ایک بار پھر ڈالر پر حاوی، امریکی کرنسی کی قدر کم ہوگئی

انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 279.55 روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2024 04:31pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

روپیہ ایک بار پھر ڈالر سے آگے نکل گیا۔ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر روپے پر بھاری پڑ گیا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.55 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر روپے پر بھاری پڑ گیا تھا، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی تھی۔

پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 279.64 پر بند ہوا۔

اس سے قبل 26 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر 279.59 پر بند ہوا تھا۔

bullion rates

dollar vs rupee

US Dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)