Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کے پیغام کے بعد فیصل قریشی اور ثناء طلعت حسین سے ملاقات کرنے پہنچ گئے

فیصل قریشی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکار کی صحتیابی کیلئے دُعا کی
شائع 30 جنوری 2024 04:03pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین ان دنوں علیل ہیں، گزشتہ دنوں ان کی بیٹی تزین حسین کی جانب سےمداحوں سے دُعا کی درخواست کی گئی تھی۔

اس اطلاع کے بعد پاکستان کے مقبول اداکارفیصل قریشی نے اپنی فیملی کے ہمراہ لیجنڈری اداکارطلعت حسین سے ملاقات کی ہے۔

فیصل قریشی اوران کی اہلیہ ثناء فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں طلعت حسین کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو قید کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں طلعت حسین کو مسکراتے ہوئے اور ان کے ساتھ گھلتے ملتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان نے دنیا کے چند بہترین اداکار پیدا کیے ہیں۔ پاکستان میں پی ٹی وی کا دور اپنے بے مثال ٹیلنٹ کی وجہ سے سنہری دور کے طور پر جانا جاتا ہے۔

طلعت حسین کا شمار بھی پی ٹی وی کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دنیا بھر میں اعلیٰ مقام بنایا ہے۔

ایک نجی ٹی وی شو کے ذریعے طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے والد کے اسکرین پر نہ آنے کی وجہ بتائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد اب شدید علیل ہیں۔

Instagram

lifestyle

شخصیات

Faisal Qureshi

showbiz celebrities

Legendary actor

Pakistani Television Actor

Talat Hussain

Sana Faisal

MeetUp