شاہ محمود اور عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ جلد کالعدم ہوجائے گا، اسد قیصر
عمران خان کو جتوا کر اس نظام کو شکست دیں، اسد قیصر کی اپیل
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کو سائفر کیس میں 10 سال غیر قانونی سزا دلوا کر جج ابوالحسنات نے قانون کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا۔
بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد وڈیو پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جائین گے اور یہ فیصلہ جلد کالعدم ہوجائے گا۔
انہوں نے ورکرز سے اپیل کی کہ اپنا پورا زور 8 فروری کے الیکشن پر مرکوز کریں اور عمران خان کو جتوا کر اس نظام کو شکست دیں۔
Asad Qaiser
مقبول ترین
Comments are closed on this story.