Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے فیس ماسک مقبول آن لائن پلیٹ فارم پر دستیاب

خواتین کے لیے عمران خان کے چہرے والے پرنٹڈ اسکارف بھی دستیاب ہیں
شائع 30 جنوری 2024 03:33pm
تصویر: آج ڈیجیٹل
تصویر: آج ڈیجیٹل

پاکستان تحریک انصاف کے حامی عام انتخابات سے قبل بلے کا انتخابی نشان واپس لیے جانے سے لیکر اپنے مخالف دیگر اقدامات کا حل نکالنا بخوبی جانتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پرتازہ ترین وائرل بانی عمران خان کی شکل والے ’فیس ماسک‘ ہیں جو حکمران جماعت کے خلاف مزاحمت اور سابق وزیراعظم کی قید کے خلاف احتجاجاً تیار کروائے گئے ہیں۔

گزشتہ سال توشہ خانہ کے بعد سائفر کیس میں گرفتار کیے جانے والے عمران خان کے مداحوں میں ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

دلچسپپ بات یہ ہے کہ عمران خان کے فیس ماسک مقبول آن لائن پلیٹ فارم دراز پر دستیاب ہیں۔

مظاہروں اور ریلیوں کی بندش کا سامنا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کئی حامی اس آن لائن پلیٹ فارم پر عمران خان کے فیس ماسک کی فروخت کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ عمران خان کے چہرے والے پرنٹڈ اسکارف بھی دراز پر دستیاب ہیں۔

اگرچہ ماسک کی فروخت سے متعلق کچھ اشتہارات کو پلیٹ فارم سے ہٹادیا گیا ہے لیکن اسی طرح کے دیگر اشتہارات کی بڑھتی ہوئی تعداد بھی سامنے آرہی ہے۔

فیس ماسک، جو عالمی سطح پر مظاہروں میں استعمال ہونے والے مشہور’فوکس ماسک’ کی یاد دلاتے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج کی علامت بننے کے لیے تیار ہیں۔

سماجی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ عمران خان کے ’فیس ماسک‘ پی ٹی آئی احتجاج کی تخلیقی شکل کی نشاندہی کرتے ہیں جس کے حامی درپیش چیلنجز کے باوجود اپنی آواز بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

imran khan

Face Mask

Imran Khan Shah Mehmood Qureshi Convicted