Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم جاوید کو پھر رہائی کا پروانہ مل گیا

تھانہ شادمان نذر آتش کےدوسرے مقدمے میں صنم جاویدکوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 07:21pm

عدالت نے نو مئی کو مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں صنم جاوید کی رہائی کا پروانہ جاری کیاجبکہ دوسرے مقدمے میں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاگیا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی روبکار جاری کی،عدالت نے گزشتہ روز مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ میں صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت نے دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے پرروبکار جاری کی،ملزمہ صنم جاوید کے والد نے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

دوسری جانب تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا،صنم جاوید کے وکلا کا کہنا ہے کہ تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ میں بھی ضمانت دائر کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤکے مقدمے میں عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت درخواست ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے فاروق باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔