Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر کیس: وکیلوں کو چھوٹے کمرے میں لے جاکر ان پر بندوقیں تانی گئیں، حامد خان

پہلی دفعہ ڈیفینس لائرز کو عدالتوں سے نکالا گیا جہاں انہوں نے جرح کرنی تھی، حامد خان
شائع 30 جنوری 2024 02:51pm

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سائفر کیس میں سماعت کے دوران ہمارے وکیلوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ایک چھوٹے کمرے میں لے جاکر ان پر بندوقیں تانیں گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ ’آج تک وکیلوں کو کبھی عدالت سے نہیں نکالا گیا، پہلی دفعہ ڈیفینس لائرز کو عدالتوں سے نکالا گیا جہاں انہوں نے جرح کرنی تھی، اور جرح اپنے من پسند وکیل سے کرائی گئی، جو کہ جرح نہیں کہلا سکتی‘۔

سائفر کہاں ہے؟ عمران خان نے سزا سنائے جانے سے پہلے جواب دے دیا

انہوں نے کہا کہ ’پہلی دفعہ وکیلوں پر بندوقیں تانی گئیں، جو واقعات سامنے آئے ہیں کہ انہیں ایک چھوٹے کمرے میں لے جا کر ان کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان پر بندوقیں تانی گئی ہیں، جو کہ بدترین مثال ہے ملک میں انصاف کے نظام کو کنورٹ کرنے کی، لہٰذا اس کو ہم ٹرائل نہیں مانتے‘۔

مزید پڑھیں

سائفر آخر ہوتا کیا ہے؟

عمران خان کا 342 کا بیان کیا ہے؟

سزاؤں کے خلاف کل ہی اپیل دائر کر دی جائے گی، علی ظفر

imran khan

Hamid Khan

cypher case Imran Khan

Cypher case

CIPHER CASE

Imran Khan Shah Mehmood Qureshi Convicted

Imran Khan sentencing