Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا نے بابر اعظم کی ہمشکل ’بھارتی دُلہن‘ ڈھونڈ نکالی

مخصوص 'سیمی یونی برو' سے لے کر آنکھوں اور ناک تک، دلہن کے خدوخال کرکٹ اسٹار کی یاد دلانے لگے
شائع 30 جنوری 2024 03:06pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سوشل میڈیا کی بدولت اب ہر انہونی کو ’ہونی‘ کردیا جاتا ہے، یقین نہیں آتا منچلے صارفین کی چھوڑی گئی نئی پھلجڑی دیکھ لیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے متشابہہ ’دُلہن‘ ڈھونڈ نکالی ہیں۔

بابر اعظم سے اس ’ففٹی ففٹی‘ مشابہت نے انٹرنیٹ کو گرما رکھا ہے، صارفین نے اس حوالے سے دلچسپ میمز کی بھرمار کردی۔

بابر اعظم جیسی ’دُلہن‘ کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب بھارت سے ایک میک اپ اور ہیئر اسٹائلسٹ پیج ’فدا میک اوور‘ نے آفیشل انسٹاگرام پر ایک شادی کی تصاویرشیئر کیں۔

حیرت انگیز طور پر دیکھنے والوں کی بڑی تعداد کو جس چیز نے متاثر کیا وہ دلہن کی بابر اعظم سے حیرت انگیز مماثلت تھی۔

مخصوص ’سیمی یونی برو‘ سے لے کر آنکھوں اور ناک تک، دلہن کے خدوخال کرکٹ اسٹار کی یاد دلانے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین اپنی حیرت اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں بالکل بھی وقت ضائع نہ کرتے ہوئے پُرمزاح میمز کے ساتھ میدان میں آگئے۔

بابر اعظم ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں خوب کارکردگی دِکھا رہے ہیں، وہ بی پی ایل میں رنگ پور رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان نے بی پی ایل میں نہ صرف اپنی شاندار نصف سنچری سے توجہ حاصل کی بلکہ میدان میں دردنتو ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکھر کے ساتھ گرما گرم تصادم سے بھی سوشل میڈیا پر خوب جگہ بنائی۔

ایکس پر وائرل ویڈیو میں سابق کپتان کو ’آئی ایم ناٹ ٹاکنگ ٹو یو‘ (میں آپ سے بات نہیں کررہا ) کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔

عرفان سکر نے الزام عائد کیا تھا کہ بابراعظم انہیں نازیبا الفاظ کہ رہے ہیں جس پر بابراعظم نے مشتعل ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ’اپنے آپ سے بات کررہے تھے، اُن سے نہیں‘ اس ’شان بےنیازی‘ نے بھی صارفین کی خوب توجہ حاصل کی۔

babar azam

lifestyle

Bride

WEDDING PHOTOGRAPHY

Babar Azam’s Twin Bride

Bangladesh Premier League (BPL)