Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ ہونے سے پہلے ہی سزا سنا دی گئی

عمران خان سزا سنائے جانے کے دوران مسکراتے رہے
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 04:31pm

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

آج اڈیالہ جیل میں ہوئی سائفر کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران شاہ محمود قریشی اپنا جواب لکھواتے رہے۔

مزید پڑھیے

سائفر کیس میں کب کیا ہوا

سائفر آخر ہوتا کیا ہے؟

مجھے اس کیس کے فیصلے کا پہلے سے علم تھا، عمران خان

عمران خان کا 342 کا بیان کیا ہے؟

عمران خان کے بیان کے بعد جج ابولحسنات ذوالقرنین نے دونوں کو روسٹرم پر بلایا اور 10، 10 سال قید کی سزا سنا کر فوراً چلے گئے۔

عمران خان سزا سنائے جانے کے دوران مسکراتے رہے، لیکن شاہ محمود قریشی نے احتجاج شروع کردیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا تو بیان ہی ریکارڈ نہیں ہوا اور مجھے سزا سنادی۔

Shah Mehmood Qureshi

cypher case Imran Khan

Cypher case

CIPHER CASE

Imran Khan Shah Mehmood Qureshi Convicted