سائفر آخر ہوتا کیا ہے؟
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے، لیکن عوام کی اکثریت کو معلوم ہی نہیں کہ سائفر آخر ہوتا کیا ہے؟
بی بی سی کے مطابق سائفر دراصل کسی بھی اہم اور حساس نوعیت کی بات یا پیغام کو لکھنے کا وہ خفیہ طریقہ کار ہے جس میں عام زبان کے بجائے کوڈز پر مشتمل زبان کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سائفر کسی عام سفارتی مراسلے یا خط کے برعکس کوڈڈ زبان میں لکھا جاتا ہے۔
سزا سنائے جانے کے فوراً بعد سائفر پر عمران اور اعظم خان کی آڈیو لیک
سائفر کو کوڈڈ زبان میں لکھنا اور اِن کوڈز کو ڈی کوڈ کرنا کسی عام انسان نہیں بلکہ متعلقہ شعبے کے ماہرین کا کام ہوتا ہے۔
اس مقصد کے لیے پاکستان کے دفترخارجہ میں گریڈ 16 کے 100 سے زائد اہلکار موجود ہیں، جنہیں ”سائفر اسسٹنٹ“ کہا جاتا ہے۔
یہ سائفر اسسٹنٹ پاکستان کے بیرون ملک سفارت خانوں میں بھی تعینات ہوتے ہیں۔
Comments are closed on this story.